ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اس ہار کو ہضم کرنا آسان نہیں:ا سٹیو سمتھ

اس ہار کو ہضم کرنا آسان نہیں:ا سٹیو سمتھ

Tue, 23 May 2017 12:42:05  SO Admin   S.O. News Service

بنگلور،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل10کے خطابی مقابلے میں ممبئی سے ملی ایک رن کی شکست سے مایوس رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ اس شکست کو ہضم کرنا آسان نہیں ہے۔ مجھے فخر ہے جس طرح پوری ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مظاہرہ کیا اور میں حمایت کے لئے اپنی فرنچائزز کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں لیکن اس شکست سے میں یقینی ہی کافی مایوس ہوں۔اسمتھ نے میچ کو لے کر کہا کہ ممبئی نے129 کا کم اسکور بنایا تھا لیکن اس وکٹ پر رنز بنانا مشکل تھا اور یہ ہر کوئی دیکھ سکتا تھا لیکن ہم بھی اس میں پچھڑ گئے، ہمارے پاس وکٹ باقی تھے، ہمیں صرف ایک یا دو اچھے اوورز کی ضرورت تھی لیکن اس کا کریڈٹ ممبئی کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیں واپسی نہیں دی۔غور طلب ہے کہ دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے آسٹریلوی کھلاڑی سمتھ کو اس بار مہندر سنگھ دھونی پر ترجیح دیتے ہوئے فرنچائزز نے پنے کی قیادت تفویض کی تھی اور انہوں نے خود کو ثابت کرتے ہوئے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا، اگرچہ دو بار کی چمپئن ممبئی کا تجربہ کام آیا تھا اور وہ خراب شروعات کے باوجود ایک رن سے جیت درج کرکے تیسری بار خطاب جیتنے میں کامیاب رہی۔


Share: